25 نومبر 2017 - 17:23
ایران اور بھارت کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط متوقع

ایرانی وزیر مواصلات اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر مواصلات اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کریں گے.

محمد جواد آذري جہرمي نے گزشتہ روز بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں كہا كہ گزشتہ سال جينوا ميں منعقدہ عالمي سائبر اسپيئس كے چوتھے اجلاس كے موقع پر دونوں ممالك كے درميان باہمي تعاون كو مزيد فروغ دينے پر دستخط ہوئے.

آذري جہرمي نے كہا كہ اس معاہدے كے تحت دونوں ممالك ايران كے ذريعہ يورپ تك بھارتي ڈيٹا ٹرانزٹ كرنا، پوسٹ اور ٹيلي مواصلات كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد مضبوط ہوں گے.

انہوں نے اپنے بھارتي ہم منصب كے ساتھ ملاقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور بھارت كي وزارت مواصلات نئے باہمي تعاون كي ترقي كے حوالے سے معاہدے پر دستخط كريں گي.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك كے درميان دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كے لئے زيادہ صلاحيتيں موجود ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران ٹيلي مواصلات كي مصنوعات كي ساخت كے لئے باہمي تعاون پر تيار ہے.

ايراني وزير مواصلات نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان پوسٹ كے شعبے ميں دوطرفہ تعلقات كي توسيع دينے كے لئے بہت سي مواقع موجود ہيں اور اس حوالے سے ايران كي صلاحيتوں سے استعمال كرنا ناگزير ہے.

ياد رہے كہ ايراني وزير مواصلات اور ٹيكنالوجي بدھ كے روز پانچويں بين الاقوامي سائبر اسپيس كے اجلاس ميں شركت كے لئے نئي دہلي پہنچ گئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲